سعودی طالب علم کی نعش مملکت منتقل کرنے کی کارروائی مکمل
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے پولیس گرفتار ملزمہ سے تفتیش کررہی ہے( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
امریکہ میں سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ’ سعودی طالب علم ولید عبداللہ الغریبی کی نعش جلد سعودی عرب منتقل کردی جائے گی۔ اس حوالے سے کارروائی تقریبا مکمل کرلی گئی‘۔
اخبار 24 کے مطابق امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بن بندرنے مقتول سعودی طالب علم کے لواحقین سے رابطہ کرکے اظہارتعزیت کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ’ سفارتحانہ سعودی طالبعلم کے قتل کیس امریکی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پولیس گرفتار ملزمہ سے تفتیش کررہی ہے‘۔
واضح رہے فلاڈیلفا کی پولیس نے جمعرات کو ملزمہ نیکول میری روجرکو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ فلاڈیلفیا میں سعودی طالب علم ’ولید الغریبی‘ کے قتل کے الزام میں مفرورملزمہ نیکول میری روجرزکوحراست میں لیاگیا ہے۔
25 سالہ سعودی طالب علم کی نعشعمارت کی تیسری منزل کے واش روم سے برآمد ہوئی تھی۔
امریکی پولیس نے ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 20 ہزارڈالر کا انعام دینے کااعلان کیا تھا۔