Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سعودی طالب علم کے قتل میں مطلوب ملزمہ گرفتار

مقتول سعودی طالب علم کی نعش آج ریاض پہنچ جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
امریکی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فلاڈیلفیا میں سعودی طالب علم ’ولید الغریبی‘ کے قتل کے الزام میں مفرورملزمہ کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔
عاجل نیوز نے امریکی میڈیا کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ فلاڈیلفیا پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمہ نیکول میری روجرز کوگرفتار کرلیا گیاہے۔
فلاڈیلفیاپولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔
دوسری جانب مقتول طالب علم کے چچا محمد الغریبی کا کہنا ہے کہ ان مقتول بھتیجا آئی ٹی  انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔
مقتول کے چچا نے توقع ظاہرکی کہ نعش کی ریاض منتقلی کےلیے درکارکارروائی مکمل کرنے کے بعد توقع ہے کہ آج بروز جمعہ ریاض پہنچ جائے گی۔
واضح رہے 25 سالہ سعودی طالب علم کی نعش عمارت کی تیسری منزل کے واش روم سے برآمد ہوئی تھی۔
امریکی پولیس نے قاتلہ کے بارے میں اطلاع دینے والے کو20 ہزارڈالرکا انعام دینے کااعلان کیا تھا۔
 
 
 
 

شیئر: