Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد فارمولا ای ریس دیکھنے الدرعیہ پہنچ گئے

سعودی ولی عہد اوروزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سنیچر کو الدرعیہ میں فارمولا ای ریس 2023 دیکھنے پہنچے ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق اسپورٹس الیکٹریکل موٹرریس کا انعقاد  فارمولا ون الدرعیہ میں کیا جارہا ہے جس میں ولی عہد محمد بن سلمان نے خصوصی طورہرشرکت کی۔ 
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پران کا استقبال سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اورسعودی موٹراسپورٹس اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے صدر شہزادہ حالد بن سلطان الفیصل نے کیا۔
اس موقع پرشاہی ترانہ بھی بجایا گیا بعدازاں ولی عہد کو میچ دیکھنے کے لیے مرکزی پویلین میں لے جایا گیا۔

شیئر: