Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناشتہ چھوڑنے سے دماغ پر اثرات

لندن..... برطانوی ماہرین صحت کے مطابق ناشتہ چھوڑنا،زیادہ کھانا، کم بولنا اور زیادہ سوچنے کے ساتھ فضائی آلودگی کے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا وہ انتہائی اہم حصہ ہے جو انسان کے تمام اعضا کو کنٹرول کرتا ہے اور روز مرہ کی چند عام مخصوص عادات اس اہم ترین حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ انسانی جسم کا ایسا نازک حصہ ہے جو بہت جلد انسان کی غلطیوں اور حرکات سے بڑے صدمے اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے چند اقدامات بھی دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں ۔ ناشتے کو دن بھر کی سب سے اہم غذا سمجھا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ہمیں صحت مند ناشتہ کرنے کی نصیحت کرتی ہے کیونکہ اچھا ناشتہ انسان کو توانا رکھتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ زیادہ بولنے سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے اگر کم بولا جائے تو دماغ سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔

شیئر: