سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں یورپ کے کئی دارلحکومتوں میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی اور اسے مسترد کیا ہے۔
کابینہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس بات کو ضروری سمجھتے ہیں کہ یورپی ممالک کی حکومتیں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والی سرگرمیوں کا سدباب کریں‘۔
مزید پڑھیں
-
جنیوا کانفرنس میں شرکت پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی: سعودی کابینہNode ID: 733296
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصرعرقہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی کابینہ نے ملکی، علاقائی و بین الاقوامی امور کے حوالے سے پندرہ فیصلے کیے ہیں۔
کابینہ نے وزیراطلاعات کو انڈیا کی وزارت اطلاعات اور آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ ابلاغی امور کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت کے لیے مذاکرات اور یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔
کابینہ نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حج موسم میں قربانی پروگرام میں کام کے لیے آنے والوں کی ویزا فیس سرکاری خزانے سے ادا کرنے کی منظوری دی۔
سعودی کابینہ نے میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی کی ریاض بین الاقوامی سربراہ کانفرنس 2023 کے دوران معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں اور مباحثوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس حوالے سے سعودی عرب کی قائدانہ حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔ ریاض کانفرنس سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ تھی۔
#فيديو_واس | #خادم_الحرمين_الشريفين يرأس جلسة #مجلس_الوزراء.https://t.co/6a4JTCmsuP#واس pic.twitter.com/aJu8lJf3vX
— واس الأخبار الملكية (@spagov) January 31, 2023