Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جنیوا کانفرنس میں شرکت پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی: سعودی کابینہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے  جنیوا کانفرنس میں شرکت کرکے سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے برادر ملک پاکستان کے ساتھ  بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے‘۔ 
کابینہ کا اجلاس منگل کو عرقہ محل ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی قیادت کی ملاقاتوں اور مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ 
کابینہ نے پاکستان کی مدد کے لیے جنیوا کانفرنس میں شرکت کو اس بات کی علامت قرار دیا کہ سعودی عرب سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے برادرعوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے۔ جنیوا کانفرنس میں شرکت متاثرین کی مدد کے حوالے سے انسانیت نواز کردار کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام سعید نےاجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے سوڈان میں سیاسی عمل کے حتمی مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’سوڈان میں استحکام و خوشحالی کے ہر اقدام کے ساتھ ہیں۔‘
کابینہ نے 2022 کے دوران 70 لاکھ  عمرہ زائرین کی خدمت کا اعزاز ملنے اور سال رواں کے دوران کورونا وبا سے قبل کے حج کوٹے کی بحالی  پر اطمینان کا اظہارکیا۔ 
کابینہ نے بارہ فیصلوں کیے ہیں جن میں ایکواڈور اور کولمبیا کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں تعاون ، کیوبا کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے اختیارات تفویض کیے گئے۔ سرالیون کے ساتھ گھریلو عملے اور دیگر کارکنان کے بارے میں معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ 
کابینہ نے وزیر سرمایہ کاری کو انڈیا کے ساتھ تعاون پروگرام طے کرنے کا احتیار بھی تفویض کیا ہے۔
ازبکستان کے ساتھ  صحت شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، عرب ممالک کے درمیان بری راستے سے سفر کو منظم کرنے والے عرب معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت، کینیا کے ساتھ  پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

شیئر: