ایک ماہ میں 42 ٹن قات اور 661 کلو چرس ضبط
’سمگلنگ میں ملوث 348 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں 33 سعودی شہری جبکہ 315 غیر ملکی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ متعدد کارروائیوں میں 42.2 ٹن نشہ آور پودہ قات، 661 کلو چرس اور31 لاکھ سے زیادہ دیگر قسم کی منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’یہ کارروائیاں 15 جماد الثانی سے 6 رجب کے درمیان کی گئی ہیں‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ میں ملوث 348 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 33 سعودی شہری جبکہ 315 غیر ملکی ہیں‘۔
’غیر ملکی گرفتار شدگان میں 273 یمنی، 38 ایتھوپی، 3 مصری اور ایک اریٹری تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ گرفتار شدگان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔