مکہ میں ہوٹل گرنے کی وائرل ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟
’ویڈیو 2015 کی ہے جب مرکزی علاقے میں توسیع کے لیے متعدد عمارتوں کو مسمار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ میں ایک ہوٹل کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں 15 منزلہ ہوٹل کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پرانی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ویڈیو 2015 کی ہے جب مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حرم کے مرکزی علاقے میں توسیع کے لیے متعدد عمارتوں کو مسمار کیا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ویڈیو شیئر کرنے والے یہ تصور دینے کی کوشش کر رہے کہ واقعہ ان دنوں کا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کی جائے‘۔