Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  سعودی مرکزی بینک کے گورنرسبکدوش، شاہی فرمان جاری

ڈاکٹر فہد المبارک کی جگہ ایمن بن محمد بن سعود السیاری کو تعینات کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر فہد المبارک کوسعودی مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کرکے ان کی جگہ ایمن بن محمد بن سعود السیاری کو تعینات کردیا۔ السیاری گورنر بدرجہ وزیر ہوں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق السیاری 17 اکتوبر 2019 سے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام رہے تھے۔ 
السیاری نے ’ساما‘ میں سیکریٹری گورنربرائے سرمایہ کاری کے عہدے پر2013 سے لے کر2019 دیں ۔ 
السیاری ساما میں انویسٹمنٹ کمیٹی، مالیاتی پالیسی کمیٹی، خطرات کی نگراں کمیٹی اور مالیاتی استحکام کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ 
وہ سعودی سینٹرل بینک کی مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین، سعودی ترقیاتی فنڈ مینجمنٹ، قومی مرکزبرائے قرضہ کی مجلس انتظامیہ اورپبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں سرمایہ کاری کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ 
السیاری 1999 میں سعودی سینٹرل بینک سے منسلک ہوئے تھے۔ 2003 میں 3 برس کے لیے عالمی بینک گروپ میں شامل ہوئے۔
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغازمالیاتی تجزیہ کارکی حیثیت سے سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ سے کیا تھا۔ 
السیاری کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات سے بی کام،امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے فنڈنگ بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں ۔ علاوہ ازیں ہارورڈ بزنس سکول سے پبلک مینجمنٹ پروگرام بھی کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: