خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کو سبکدوش کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان کی جگہ ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ہلا بن مزید التویجری وزیر کے مرتبے پر حقوق انسانی کمیشن کی سربراہ ہوں گی۔