Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معمرخواتین کے لیے مقامات مخصوص

معمرخواتین کے لیے مخصوص مصلی نئی توسیعی حصہ میں بنایا گیاہے(فوٹو،ٹوئٹر)
حرمین شریفین  کی انتظامیہ نے معمرزائرخواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمرخواتین کے لیےنماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کردی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سماجی خدمات کے ادارے کی عدہدیدار ڈاکٹر عبیر الجفیر نے جمعرات کو مسجد الحرام میں معمر زائر خواتین کے لیے نماز کی جگہ کا افتتاح کیا۔ خواتین کا مصلی کنگ فہد کی توسیع والی عمارت میں زمینی منزل پر ہے۔ 
اس کا مقصد معمرزائر خواتین کو اژدحام کے مسائل سے بچانا ہے تاکہ وہ عبادت اطمینان و سکون اور یکسوئی کے ساتھ کرسکیں۔ 
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ حرمین شریفین انتظامیہ نے یہ اقدام اسلامی تعلیمات کی تعمیل میں کیا ہے جو بزرگوں کے ساتھ خاص معاملے کی تلقین کرتا ہے۔  حرمین شریفین انتظامیہ  نے خواتین کے لیے مصلی قائم کرکے اسلام کی انسانیت نوازی کو اجاگر کیا ہے۔ 

شیئر: