شاہ عبدالعزیز کیمل میلہ، اختتامی تقریب میں ولی عہد شرکت کریں گے
میلے کا ساتواں ایڈیشن گزشتہ دسمبرمیں شروع ہوا تھا(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آج بروز جمعہ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کیمل کلب کے سربراہ فہد بن حثلین نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان مقابلہ جیتنے والوں کو خادم حرمین شریفین کی نیابت کرتے ہوئے انعامات دیں گے۔
یاد رہے کہ کیمل میلے کا ساتواں ایڈیشن یکم دسمبر 2022 کو الصیاھد میں شروع ہوا تھا۔ اس کا لوگو’طویق کا عزم‘ ہے۔ اونٹوں کے مالکان کثیر تعداد میں میلے میں شریک ہوئے۔