Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کیمل کپ کا انعقاد 14 مارچ کو ہوگا

’العلا کیمل کپ ملک کا دوسرا بڑا مقابلہ ہوگا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی کیمل لیگ کے تحت العلا کیمل کپ کا انعقاد 14 سے 17 مارچ تک ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اونٹوں کی دوڑ میں 16 راؤنڈ ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے ’العلا کیمل کپ ملک کا دوسرا بڑا مقابلہ ہوگا جس میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے بھی لوگ شریک ہوں گے‘۔
’جزیرہ عرب میں یہ کھیل انتہائی پسندیدہ ہے جبکہ حالیہ دنوں میں حکومتی سرپرستی میں اس کے انعقاد سے اسے مزید وسعت ملے گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف علاقوں میں اونٹوں کے مقابلے اور میلے روایتی کھیل کو فروغ دینے کے علاوہ نوجوان نسل میں اسے متعارف کرانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے‘۔
 

شیئر: