Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکاگو میں فریزر میں ماں کی لاش چُھپانے کا الزام، بیٹی گرفتار

رپورٹ کے مطابق ’ایوا بریچر ماضی میں دھوکہ دہی کے الزامات میں سزا کاٹ چکی ہیں‘ (فوٹو: شٹرسٹاک)
امریکہ کے شہر شکاگو کی ایک خاتون اپنی والدہ کی لاش کو تقریباً دو سال تک فریزر میں رکھ کر چُھپانے کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 69 سالہ ایوا بریچر جمعرات کو اپنی 96 سالہ ماں کی موت کو چُھپانے اور جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ’ریجینا مائیکلسکی کی لاش رواں ہفتے گیراج کے ایک فریزر میں اس اپارٹمنٹ کے قریب ملی جس میں وہ ساتھ رہتی تھیں۔‘
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ’ان کی موت مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔‘
جج ڈیوڈ کیلی نے ایوا بریچر کے لیے 20 ہزار ڈالر کا بانڈ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات ’بہت پریشان کن‘ ہیں۔
جج نے انہیں جیل سے نکالنے کے لیے کم بانڈ کی دفاعی وکیل کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’ایوا بریچر ماضی میں دھوکہ دہی کے الزامات میں سزا کاٹ چکی ہیں۔‘
 تفتیش کاروں نے کہا کہ ’وہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا بریچر اپنی والدہ کے سماجی تحفظ کے فوائد حاصل کرنا چاہتی تھیں۔‘
کینٹکی میں رہائش پذیر ایوا بریچر کی بیٹی نے اپنی دادی سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد پولیس سے گھر کی جانچ پڑتال کرنے کی درخواست کی تھی۔
سبرینا واٹسن کا کہنا ہے کہ ’کیا غلط ہو سکتا ہے؟ بظاہر سب کچھ۔‘

شیئر: