وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے 51 ویں یوم وطنی اور ’یوم شہید‘ کے موقع پر پورے ملک میں تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یکم سے 3 دسمبر 2022 تک سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نےعام تعطیل کے حوالے سے ہدایت سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز کی منظورشدہ سرکاری تعطیلات کے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے جو اماراتی کابینہ نے کیا تھا۔
وزارت افرادی قوت نے یوم وطنی کے موقع پر ملک کی اعلی قیادت، اماراتی عوام اور مقیم غیرملکیوں کو مبارکباد دی ہے جبکہ یوم شہید پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔