Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی پاکستان اور افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری

شاہ سلمان مرکز نے 600 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے سندھ کے خیر پورعلاقے میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں اشیا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 600 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے ہیں جن سے 4200 افراد کو فائدہ پہنچا۔ 

شاہ سلمان مرکز نے یمنی باشندوں کو 18 ٹن 190 کلو گرام راشن فراہم کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

 شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں 610 راشن تھیلے  تقسیم کرائے جن سے 3660 افراد کو فائدہ پہنچا۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے مارب کمشنری کے المدینہ ضلع میں ضرورت مند یمنی باشندوں کو 18 ٹن 190 کلو گرام راشن فراہم کیا جس سے 170خاندانوں کے 1190 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ 

شیئر: