شاہ سلمان مرکز کے تحت سندھ میں امدادی سامان کی تقسیم
شاہ سلمان مرکز کے تحت سندھ میں امدادی سامان کی تقسیم
اتوار 29 جنوری 2023 20:42
سیلاب متاثرین میں غذائی اشیا کے 1960 کارٹن تقسیم کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سندھ کے دادو، سانگھڑ اور جامشورو کے سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی مزید اشیا تقسیم کرائی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے اہلکاروں نے 1960 غذائی اشیا کے کارٹن تقسیم کیے۔ ان سے سیلاب سے متاثرہ اور انتہائی ضرورت مند 13720 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے الخروب علاقے نیز صیدا اور بیروت میں شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں 3025 غذائی اشیا کے کارٹن تقسیم کیے جن سے 15125 افراد کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکزکی جانب سے شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے علاوہ میزبان ملک لبنان کے ضرورت مند افراد میں بھی کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔