Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے بعد الیکڑک بسیں دیگر شہروں میں بھی چلائی جائیں گی

ایک کمیٹی الیکڑک بسوں کا مستقل بنیادوں پرجائزہ لیتی رہے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے کہا ہے کہ ’جدہ کمشنری میں شروع کی جانے والی الیکٹرک بسوں کو تجرباتی دور سے گزارنے کے بعد مملکت کے دیگرشہروں میں بھی چلایاجائے گا‘۔ 
ترجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ بجلی سے  چلنے والی بسوں کا تجربہ ایک برس تک جدہ کمشنری میں کیاجائے گا‘۔ 
’تجرباتی مدت کے دوران بسوں کے معیار اورشہر کی سڑکوں کے حوالے سے ان کی جانچ کی جائے گی۔ ایک کمیٹی ان بسوں کا مستقل بنیادوں پرجائزہ لیتی رہے گی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’کمیٹی کی جانب سے جائزہ رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ الیکڑک بسیں مختلف ماحول اورعلاقوں کے لیے مناسب ہیں تاکہ انہیں دیگرشہروں کےلیے بھی شروع کیاجاسکے‘۔ 
واضح رہے جدہ میں الیکٹرک بسوں کا آغاز رواں ہفتے سے کیاگیا ہے جس کا مقصد توانائی کی بچت اورماحولیات تحفظ ہے۔  
یاد رہے کہ جمعرات کو مملکت میں پہلی مرتبہ جدہ میں الیکٹرک بس کا آزمائشی مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
الیکٹرک بسیں ساپٹکو کمپنی چلا رہی ہے۔ سعودی حکومت 2030 تک کاربن کا اخراج 25 فیصد تک کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
الیکٹرک بس ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 300 کلو میٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔ دیگر الیکٹرک بسوں کے مقابلے میں بجلی 10 فیصد سے بھی کم خرچ کرتی ہے۔
جد میں الیکڑک بس کا روٹ بلد سےالخالدیہ تک ہوگا جو مدینہ روڈ سے ہوتی ہوئی شہزارہ سعودالفیصل شاہراہ سے گزرے گی جبکہ راستے میں الخالدیہ، روضہ ، اندلس ، رویس، البغدادیہ کے علاقے راستے میں آنے والے دیگر محلوں کے باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 

شیئر: