مدینہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے 12 ری چارجنگ پوائنٹس کا منصوبہ
مدینہ منورہ میونسپلٹی نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے)(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مختلف مقامات پرالیکٹرک گاڑیوں کے 12 ری چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کےلیے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ریچارجنگ سٹیشنز کے تعمیرکے پہلے مرحلے میں شریف ہولڈنگ گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔
معاہدے پرریجنل سیکرٹری انجینئرفہد بن محمد البلیھشی جبکہ الشریف ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے گروپ کے سی ای اوڈاکٹر احمد سندی نے دستخط کیے۔
الیکٹرک کاروں کے لیے ریچارجنگ سٹیشنز کے قیام کا مقصد لوگوں کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ مزید ری چارجنگ سٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اپنی گاڑیاں چارج کرنے میں سہولت ملے۔
الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہیں جن سے کاربن گیس کا اخراج نہیں ہوتا اوراس کے مضر اثرات سے ماحول بھی محفوظ رہتا ہے۔
نئے قائم کیے جانے والے چارجنگ سٹیشنز پر’ایے سی اورڈی سی‘ دونوں سہولتیں فراہم کی جاتی ہے جبکہ چارجنگ کی صلاحیت بھی 22 سے 200 کیلوواٹ ہوتی ہے۔