Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے علاقے سانگھڑ اور جامشورو میں ایک ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم

امدادی سامان سے سات ہزار 770 افراد کو فائدہ پہنچا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے سندھ کےعلاقے سانگھڑ اور جامشورو میں ایک ہزار 110 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
امدادی سامان کی تقسیم سے علاقے کے سات ہزار 770 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سندھ کے  علاقے خیر پور میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 600 فوڈ کارٹن تقسیم کرائے گئے جن سے 4200 افراد کو فائدہ پہنچا۔

 افغانستان میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری  ہے (فوٹو: ایس پی اے)

دوسری طرف سعودی ایجنسی ، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے تعاون سے افغانستان میں سیلاب متاثرین اور انتہائی ضرورت مند افراد میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
افغانستان کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں مزید 500 فوڈ باسکٹس تقسیم کرائی گئی ہیں جبکہ دارلحکومت کابل میں ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر میں بھی امدادی سامان تقسیم کرایا گیا۔
گزشتہ روز بھی قلعہ فتح اللہ میں 610 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی تھیں جن سے 3660 افراد کو فائدہ پہنچا۔ 

شیئر: