Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہاڑی میں سکیورٹی گارڈ کی بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے (فوٹو: پنجاب پولیس)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک بس ہوسٹس کے ساتھ بس کے گارڈ نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ہے جبکہ ڈرائیور اور گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو متاثرہ لڑکی جانب سے دیے گیے بیان کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کو صبح ساڑھے 10 بجے پیش آیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بس ہوسٹس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔‘
واقعے کی ایف آئی آر تھانہ دانیول میں درج کرائی گئی ہے۔
 

شیئر: