Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں تین ماہ سے لاپتہ سعودی لڑکی مل گئی 

لینا محمد کا طبی معائنہ کرایا گیا، وہ مکمل صحت یاب ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں تین ماہ سے لاپتہ سعودی لڑکی لینا محمد گھر پہنچ گئی۔
العربہ نیٹ کے مطابق لینا محمد کی والدہ نے بتایا کہ  لینا کی عمر تیرہ سال ہے تاہم اس کی ذہنی عمر7 برس ہے تین ماہ قبل امتحان دینے کے لیے سکول گئی تھی  ور واپس نہیں آئی۔
 اس کی تلاش میں دن رات ایک کیے ہوئے تھے۔ میرے موبائل پر ایک انجانے نمبر سے سات سے زیادہ بار رابطے کیے گئے۔ جواب دینے پر پتہ چلا کہ رابطہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے یہ بتانے کےلیے کیا جا رہا تھا کہ تمہاری بیٹی مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لینا محمد کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے تاہم غذا کی خرابی اور قلت سے کمزور ہوچکی ہے۔ اس کی ذہنی حالت بہتر نہیں تھی۔ وہ وہی کپڑے پہنے ہوئے تھی جو تین ماہ قبل امتحان دینے کے لیے پہن کر گئی تھی۔
لینا محمد کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ابہا کے ذہنی ہسپتال کی جانب سے بھی اسے سہولت فراہم کی جارہی ہے,
والدہ نے گورنرعدسیر شہزادہ ترکی بن طلال اور سیکیورٹی اہلکاروں کا شکر ادا کیا جنہوں نے بچی کی تلاش میں بھرپور مدد دی۔ سوشل میڈیا نے بھی میری بچی کی تلاش میں تعاون دیا ہے۔  

شیئر: