کیا اس تصویر کا تعلق ترکیہ کے زلزلے سے ہے؟
ترکیہ اور شام میں ہونے والے ہولناک زلزلے کے بعد وسائل اطلاعات سمیت سوشل میڈیا پر تباہی کی متعدد تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔
امدادی مہم کی متعدد تصاویر میں سے ایک تصویر ایسی شیئر کی گئی جس میں ایک کتا دکھایا گیا ہے جو ملبے تلے دبے ایک بچے کے پاس بیٹھا ہے جس کا صرف ہاتھ نظر آرہا ہے۔
تصویر شیئر کرنے والے نے کہا ہے کہ ’ترکی میں ایک کتا اپنے مالک کے بچانے کے لیے امدادی کارکنوں کو متوجہ کر رہا ہے‘۔
لیکن تصویر کا جب جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا تعلق ترکیہ میں ہونے والے زلزلے سے نہیں ہے۔
حقیقت میں یہ تصویر 2018 کی ہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس کا تعلق حقیقی واقعے سے ہے یا محض تمثیل ہے اور اگر یہ تصویر حقیقی ہے تو کس جگہ لی گئی ہے۔