Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے’ وسیع قدرتی وسائل‘ میں سرمایہ کاری کے مواقع

مملکت کی معدنی دولت کی مالیت کا تخمینہ 1.3 ٹریلین ڈالر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے افریقہ میں کان کنی کی صنعت کے سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مملکت کے وسیع قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھائیں تاکہ معاشی اور سماجی ترقی میں مدد مل سکے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنوبی افریقہ میں افریقی کان کنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کان کنی کے امور کے سعودی نائب وزیر خالد المدیفر نے کہا کہ مملکت کی معدنی دولت کی مالیت کا تخمینہ 1.3 ٹریلین ڈالر ہے۔
انہوں نے مملکت کے بنیادی ڈھانچے اور قانون سازی کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ وزارت صنعت اور معدنی وسائل کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم عالمی مقام کے طور پر پوزیشن میں رکھتا ہے۔
خالد المدیفر نے کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کان کنی کے سرمایہ کاری کے نظام کو جدید بنانے کے بارے میں بات کی جس میں اس شعبے کے لیے ریگولیٹری انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاروں کے لیے صاف، شفاف اور سادہ ماحول کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے ارضیاتی ڈیٹا کی دستیابی، بنیادی انفراسٹرکچر میں بہتری اور سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے مراعات شامل ہیں۔
چار روزہ نمائش میں سعودی وفد میں وزارت سرمایہ کاری، نیشنل انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ لاجسٹک پروگرام، سعودی جیولوجیکل سروے اور نیشنل سینٹر فار انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے نمائندے شامل تھے۔
سعودی پویلین اس تقریب میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ضوابط اور قانون سازی کی سہولت فراہم کر کے کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے مملکت کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

شیئر: