Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

سعودی وزیر کا کہنا ہے گزشتہ برس سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرلیے (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ’ 2022 کے دوران کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لائے ہیں‘۔ 
عاجل ویب کے مطابق معدنیات کے حوالے سےبین الاقوامی کانفرنس کے دوران وزارت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بندرالخریف نے کہا کہ’ گزشتہ برس غیرملکی سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرلیے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ دنیا بھر سے تقریبا 20 سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لانے میں کامیابی اور ریکارڈ سرمایہ  کاری کا ہدف حاصل کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ معدنیات کا علاقہ افریقہ سے وسطی اور مغربی ایشیا تک کان کنی کے علاقے میں بڑے وسائل موجود ہیں اور یہ مستقبل میں معدنیات کی طلب کے حوالے سے متوقع خلیج پر کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: