سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کا تخمینہ 5 ٹریلین ریال
معدنیات میں آئرن، سونا، تانبا، گرینائٹ، سنگ مرمر وغیرہ شامل ہیں( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کا تخمینہ 5 ٹریلین ریال تک لگایا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب میں گزشتہ سال کے آخر تک 44 ہزار مربع کلو میٹر سےزیادہ کے رقبے پر377 معدنیاتی کانیں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ سب سے زیادہ کانیں 76 مکہ مکرمہ میں ہیں۔ ریاض 60 کانوں کے حوالے سے دوسرے پر ہے۔
مدینہ منورہ میں 53 جبکہ سب سے کم کانیں جن کی تعداد چار ہے حدود شمالیہ ریجن میں ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ 20 سے زیادہ مختلف قسم کی معدنیات مملکت میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں آئرن، سونا، تانبا، گرینائٹ، سنگ مرمر وغیرہ قابل ذکر ہیں‘۔