پاسپورٹ فیس میں اضافے کی فیک نیوز کے بعد ایک طرف جہاں ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں تو وہی نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والوں کو مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد بھی پاسپورٹ نہیں مل رہے۔
حافظ آباد کے رہائشی رشید احمد کے مطابق انہوں نے 24 جنوری کو پاسپورٹ کی فیس جمع کروا کر درخواست دی تھی اور ان کو سفری دستاویز کی فراہمی کے لیے چھ فروری کی تاریخ دی گئی تھی تاہم ابھی تک انہیں پاسپورٹ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھیں
-
جعلسازی سے محفوظ ای پاسپورٹ کے اجراءکی تیاریاں مکملNode ID: 181836
-
ای پاسپورٹ سے پاکستانی مسافروں کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟Node ID: 534781
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمرہ ادائیگی کے لیے جانا ہے مگر پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث ٹکٹس نہیں خرید پا رہے اور قیمتیں ہر روز بڑھتی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں پاسپورٹ حکام نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اس وقت وفاقی دارالحکومت میں پرنٹنگ کے لیے چار لاکھ سے زائد پاسپورٹ آ چکے ہیں، تاہم مرکزی دفتر میں ایک دن میں صرف 18 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی سہولیت میسر ہے۔‘
حکام کے مطابق ’روزانہ 40 سے 45 ہزار نئے پاسپورٹس طباعت کے لیے آتے ہیں مگر صلاحیت نہ ہونے کے باعث باقی پاسپورٹس شائع نہیں ہو پاتے اور کام کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔‘
پاسپورٹ فراہمی کی مدت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کی ڈیلیوری کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پالیسی) زین اللہ محسود کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں کے بعد تمام پاسپورٹ دفاتر پر غیر معمولی رش بڑھ گیا ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ ڈیلیوری کے دنوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نارمل پاسپورٹ 14 دن کے بجائے 21 دن میں ڈیلیور کیا جائے گا۔ ارجنٹ پاسپورٹ چار دن کے بجائے سات دن میں اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ چار دن میں ڈیلیور کیا جائے گا۔
Public Notice: pic.twitter.com/XcB1h8f2Ts
— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) February 3, 2023
فیک نیوز سے پیدا ہونے والا بحران
پاکستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی افواہوں کی وجہ سے کراچی اور اسلام آباد کے پاسپورٹ دفتروں میں شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ملک بھر سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پاسپورٹ دفاتر کے باہر جمع ہیں اور دھکم پیل کی جا رہی ہے۔
یہ لوگ پاسپورٹ فیس بڑھنے کی ایک جعلی اطلاع کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے یا ری نیو کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
Rumors of increasing passport fee, causing chaos at passport offices.
Long lines can be seen as people are rushing to make/renew passports.
DG Immigration & Passport denies such news in a tweet. Stay informed!
Footage is from #Malir, #Karachi#Alertistan pic.twitter.com/XiMPpK4iKn
— Alertistan (@Alertistan) January 31, 2023