Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر بنا کر دینا، زراعت اور آب پاشی کی بحالی بڑے چیلنجز ہیں۔ (فائل فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ’ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کامیاب ڈونر کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی ہے۔‘
بیان کے مطابق ’سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔‘
اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ’لوگوں کے گھر بنا کر دینا، زراعت اور آب پاشی کی بحالی بڑے چیلنجز ہیں۔ ڈونرز کانفرنس کی مدد سے متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کریں گے۔‘
سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ ’سعودی عرب سندھ حکومت کے ساتھ گھروں کی تعمیر میں ہر قسم کی مدد کرےگی۔‘
ملاقات کے دوران سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائل بھی موجود تھے۔

شیئر: