Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل خدمات میں مملکت، یورپی ممالک سےآگے ہے، سابق وزیراعظم ایسٹونیا

سابق وزیراعظم لیپ کانفرنس میں خطاب کررہے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ایسٹونیا کے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز میں سعودی عرب یورپی ممالک پر بازی لے گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے  مطابق ایسٹونیا کے سابق وزیراعظم اور ٹیکنالوجی کمپنی  ’اوفی‘ کے چیئرمین تافی رویفاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل سروسزمیں جو ترقی کی ہے بیشتر یورپی ممالک اس سے کوسوں دورہیں۔ 
ایسٹونیا کے سابق وزیراعظم نے جمعرات کو ریاض میں لیپ 23 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خودکارالیکٹرک کاریں مستقبل میں آمد ورفت کا مثالی حل ہیں۔ ان سے یونیورسٹیوں، ہاؤسنگ کمپلیکس، تجارتی مراکز اورمختلف شاہراہوں پر آسانی سے سفر ہوسکے گا۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ الیکٹرانک گاڑیوں سے نہ تو ٹریفک حادثات ہوں گے اور نہ ہی نقل و حرکت میں مسائل  پیدا ہوں گے۔ 20 فیصد ٹریفک حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ 
سابق وزیراعظم نے ہوابازی، الیکٹرک اور بغیرڈرائیوروالی گاڑیوں کے درمیان آمد ورفت کے مستقبل کے زیرعنوان ہونے والی کانفرنس میں توجہ دلائی کہ پوری دنیا میں4.5 ارب سے زیادہ گاڑیاں چل رہی ہیں ان سے کرہ ارض کی آب و ہوا پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں چلائی جانے والی گاڑیوں کا غیر روایتی حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حل پبلک ٹرانسپورٹ کی صورت میں ممکن نہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں تمام افراد کی ضروریات پوری نہیں کرپاتیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں یہ خوبی بالکل نہیں ہے کہ وہ آخری پوائنٹ تک افراد کی سفری ضروریات پوری کرسکیں۔ 

خودکارالیکٹرک کاریں مستقبل میں آمد ورفت کا مثالی حل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ایسٹونیا کے سابق وزیراعظ؍م نے  یہ بھی کہا کہ بغیر پائلٹ والے  طیارے بے حد خوفناک ہیں،یہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں ۔ انہیں رائج کرنے کے لیے نئے قواعد وضوابط مرتب کرنا ہوں گے۔ شہری ہوابازی کے بین الاقوامی قوانین کو جلدی سے تبدیل کرنا آسان نہیں۔ 
سابق وزیراعظم نے توجہ دلائی کہ بغیر پائلٹ والے جہاز ایسے مقامات تک سامان کی فراہمی کے سلسلے میں بہت مفید اور تیز رفتار ٹرانسپورٹ ثابت ہوں گے جہاں گاڑیاں آسانی سے نہیں پہنچ سکتیں۔ 

شیئر: