Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیپ کانفرنس:کارکنوں کےحقوق کا تحفط ’مدد‘ سے کسطرح؟

سعودی وژن کے اہداف کی حصول میں ’مدد ‘ کا کردار اہم کرداررہا(فوٹو، ٹوئٹر)
’مدد‘ (MUDAD) پورٹل نے جو قومی تبدیلی پروگرام کی جانب سے جاری کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔ ’لیپ کانفرنس 2023‘ میں کارکنان کی تنخواہوں اور محنتانوں کے تحفظ کے قانون کی سہولیات کا تعارف کرادیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کارکنان کے محنتانوں کے تحفظ کے قانون (WPS ) اور تنخواہوں  کے مینجمنٹ کےقانون کے پروگرام (PMS) کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام ادارے ملازمین کو بروقت تنخواہ فراہم کریں۔
مدد پلیٹ فارم سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت تکامل ہولڈنگ اورسماجی کفالت کے  قومی ادارے کی مکمل شراکت میں قائم کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ مدد پلیٹ فارم سعودی عرب میں محنتانوں کے تحفظ کے قانون کا باقاعدہ فرنٹ ہے اس نے سعودی وژن کے اہداف کی تکمیل میں اہم کردارادا کیا ہے اس کی بدولت امریکی دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ کے گراف میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔  

شیئر: