Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج کی لیپ کانفرنس میں جدید ترین خدمات کی نمائش

 محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے متعدد انیشیٹوز متعارف کرائے گئے ہیں( فوٹو :عرب نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ ریاض میں جاری چار روزہ لیپ کانفرنس میں عازمین حج کے لیے اپنی جدید ترین خدمات کی نمائش کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ  دوسری بار ٹیک کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے جس کا اہتمام وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز کے تعاون سے ریاض فرنٹ ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس سینٹر میں کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے متعدد انیشیٹوز متعارف کرائے گئے ہیں۔
سعودی وزارت نے حال ہی میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جو وزیٹرز کو کسی بھی قسم کے ویزے کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دیں گے اور اس میں عمر کی کوئی پابندی یا خواتین کے لیے ایک مرد سرپرست کی ضرورت ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے تقریباً 10 دن پہلے ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے جو مملکت میں رکنے والے مسافروں کو انٹری ویزا حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔ اس سے انہیں عمرہ کرنے، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا دورہ کرنے اور ملک کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی ہے جس سے مملکت آنے والے افراد  روحانی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں۔

شیئر: