پنجاب یونیورسٹی کے ’شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان‘ نے معروف تاریخ دان احمد سعید (2021_ 1942) کی کتاب ’لاہور اک شہرِ بے مثال‘ دو جلدوں میں شائع کی ہے، جس میں لاہور کے بارے میں بڑی نادر اور دلچسپ معلومات ہیں۔
احمد سعید کا کہنا تھا کہ یہ تصنیف ان کی 10 برس کی محنتِ شاقہ کا ثمر ہے۔احمد سعید نے پرانے اخبارات کو ماخذ بنایا اور عرق ریزی سے معلومات کشید کر کے 20 ویں صدی کے نصف اول کے لاہور کی ثقافتی و تمدنی زندگی اجاگر کی۔
اس کتاب کے مطالعے سے بہت سی ایسی باتیں معلوم ہوئیں جن سے وابستہ کئی دوسری کہانیاں یاد سی آ کر رہ گئیں۔ ان میں سے ایک کہانی ہم آپ کو سناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اب بڑے لوگ کیوں نہیں پیدا ہوتے؟Node ID: 530631
-
سٹینڈرڈ رہا نہ اینجلا رہی، جو رہی سو بے خبری رہیNode ID: 598676
-
منٹو کے دو استاد، سالک صہبائی اور فیض احمد فیضؔNode ID: 735526