گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
جمعہ 10 فروری 2023 16:47
گورنر سندھ نے کہا ’سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔‘ (فوٹو: گورنر ہاؤس سندھ)
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر ہاؤس سندھ سے جمعے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘