Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب سات سالہ عائشہ کو چھ دن بعد ملبے سے نکالا گیا

ترکی کے شہر قہرمان مرعش میں سنیچر کو 6 دن بعد سات سالہ بچی عائشہ کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
 ریسکیو آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا۔ العربیہ چینل نے امدادی کارروائی براہ راست رپورٹ کی ہے۔
بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ریسکیو ٹیموں نے عائشہ کی گیارہ اور آٹھ سالہ دو بہنوں کو بھی ملبے سے نکالا تھا۔
العربیہ کے مطابق سات سالہ بچی عائشہ کے رشتے داروں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عائشہ زندہ ہے اور ملبے تلے دبی ہے۔
ترکی کے شہر قہر مان مرعش میں زلزلے میں بچ جانے والوں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے میں اب تک 25 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے بلکہ لاکھوں افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں جنہیں امداد کی فوری ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے سے 12 ہزار 141 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام اور طبی عملے کے مطابق ترکیہ میں 21 ہزار 848 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 553 ہے۔ دونوں ممالک میں تصدیق شدہ اموات کی تعداد 25 ہزار 401 تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: