Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دو گودام سیل، ممنوعہ کاسمیٹکس کے 15 ہزار پیکٹس ضبط

گوداموں کے مالکان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب جدہ میونسپلٹی کی ٹیموں نے بلد کے علاقے میں دوران تفتیش دوگوداموں کو سیل کیا ہے۔ ممنوعہ کاسمیٹکس کے 15 ہزار پیکٹس بھی ضبط کرلیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ کے قدیم علاقے بلد کی بلدیہ کے نگران احمد الشافعی کا کہنا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے علاقے کے دو گوداموں پر تفتیشی کارروائی کی جہاں ممنوعہ کاسمیٹکس کو اسٹورکیا گیا تھا‘۔ 
احمد الشافعی کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ ٹیموں نے گوداموں سے برآمد ہونے والی تمام ممنوعہ کاسمیٹکس کی اشیا ضبط کرکے گودام کوسیل کردیا جبکہ مالکان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی‘۔ 
ریجنل بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ’ علاقے میں رہنے والے بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں اورکسی بھی قانون شکنی کو دیکھتے ہی اس کے بارے میں ایپ ’بلدی‘ یا ٹول فری نمبر پراطلاع فراہم کریں‘۔ 

شیئر: