دمام صنعتی علاقے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جمعرات 2 فروری 2023 10:45
’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ دمام کے صنعتی علاقے میں واقع گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دمام کے المحمدیہ صنعتی علاقے میں واقع گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے سب سے پہلے گودام میں پھنسے لوگوں کو نکالا اور آگ کے خطرے کو محدود کردیا‘۔
’بعد ازاں جدید آلات کی مدد سے آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا ہے‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد آگ لگنے کے أسباب معلوم کئے جارہے ہیں تاہم ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گودام میں سلامتی کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا تھا‘۔