Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 کروڑ روپے کی کرپشن، پشاور میں جج ملازمت سے برطرف

ملزم سے 12 کروڑ روپے نقدی کی صورت میں ریکور کر لیے گئے ہیں (فائل فوٹو: اے پی پی)
پشاور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایک جج کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق ’انکوائری افسر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر شاہ کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا لیکن وہ الزامات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔‘
حکم نامے کے مطابق ’جج سید اصغر شاہ کرپشن اور مِس کنڈکٹ کی مرتکب پائے گئے جس پر انہیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا۔‘
پشاور ہائی کورٹ کے حکم میں مزید بتایا گیا کہ ’مذکورہ جج نے حکومتی خزانے کو 15 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔‘
’ملزم سے 12 کروڑ روپے نقدی کی صورت میں ریکور کر لیے گئے ہیں جبکہ 33 لاکھ 24 ہزار روپے واپس لینا باقی ہیں۔‘
جج کو خیبرپختونخوا سول سرونٹس رولز 2011 کے تحت برطرف کیا گیا۔ حکم نامے پر 07 فروری 2023 کی تاریخ درج ہے۔

شیئر: