Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا وکیل کا پاکستان کے پہلے سول جج کے طور پر تقرر

راولپنڈی:  پاکستان میں بصارت سے محروم وکیل کا ملک کے پہلے سول جج کے طور پر تقرر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نابینا وکیل یوسف سلیم کو سول جج کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ کچہری میں باقاعدہ تربیتی ڈیوٹی پر تعینات ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بصارت سے محروم پاکستان کے پہلے جج مقرر ہونے پر یوسف سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوق سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے عدالتی مشن کا حصہ بننے پر انہیں بہت خوشی ہے اور وہ اسے پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ بصارت سے محروم 25 سالہ یوسف سلیم نے جج کے مقابلے کا امتحان نمایاں پوزیشن سے پاس کیا تھا اورقانون کی ڈگری میں بھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے نابینا ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔

شیئر: