Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے کم اور سب سے زیادہ درجہ حرارت مملکت کے کس شہر میں

شرورۃ شہر میں درجہ حرارت  33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا (فائل: فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اتوار 12 فروری 2023 کو سعودی عرب میں سب سے کم درجہ حرارت صفر طریف میں رہا ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ شرورۃ شہر میں درجہ حرارت  33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو مملکت کے کسی بھی علاقے میں سب سے زیادہ ہے‘۔
قومی مرکز  نے بیان میں کہا کہ ’عرعر میں ایک سینٹی گریڈ، القریات اور سکاکا میں دو سینٹی گریڈ، رفحا میں آٹھ، تبوک میں چھ اور ابہا میں نو سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا ہے‘۔ 

شیئر: