مملکت کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے لگی
طریف شہر میں گرمی سب سے کم رہی جہاں پارہ 11 ڈگری رہا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے مختلف ریجنز میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے‘۔
سنیچر کو مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
طریف شہر میں گرمی سب سے کم رہی جہاں پارہ 11 ڈگری رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی چارٹ کے مطابق ’مکہ مکرمہ میں 36 ، جدہ اورجازان میں 35 ، القنفذہ میں 34 ، مدینہ منورہ میں 33 ، بیشہ ، ینبع اورشرورہ میں 32 جبکہ العلا اوروادی الدواسر میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔‘
قومی مرکزکے مطابق دمام ، الدوادمی ، الوجہ اورالاحسا میں درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ الخرج میں 29 ، ریاض ، حائل اورالمجمعہ وطائف میں 28 ڈگری ، تبوک ، سکاکا اورحفرالباطن میں 27 ڈگری ، عرعر اوررفحا میں 26 ، ابھا ، الباحہ اورالقریات میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سنیچر کو سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ریکاڈ کیا گیا جہاں پارہ 11 ڈگری جبکہ ابھا ، الباحہ اورالقریات میں 12 ڈگری رہا۔
تبوک اور سکاکا میں 14 ، حائل ، عرعر اورنجران میں 15، رفحا ، بیشہ اورطائف میں 16، ریاض، المجمعہ اورحفرالباطن میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
جدہ میں 25 ، مکہ مکرمہ اور القنفذہ میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ جازان میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔