ریاض میں درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان
جبل اللوز میں درجہ حرارت کم ہونے پر برفباری کا امکان ہے( فائل: فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے ماہر عادل القازنلی نے کہا ہے کہ ’آئندہ ایام کے دوران دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گففتگو کرتے ہوئے عادل القازنلی نے کہا کہ ’درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگی۔ طریف اورالقریات میں صفر سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ہوجائے گا۔ ان مقامات پر آئندہ ایام کے دوران برفباری بھی متوقع ہے‘۔
موسمیات کے ماہر نے کہا کہ ’جبل اللوز میں درجہ حرارت کم ہونے پر برفباری کا امکان ہے‘۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ ’پیر 6 فروری سے آئندہ جمعے تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔ تیزہوائیں چلنے اور کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئے گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا تھا کہ’ پیر سے بدھ تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، قصیم، حائل، الجوف، تبوک، اور حدودشمالیہ ریجن گرد آلود تیزہواوں کی زد میں رہیں گے۔ رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی۔ آندھی بھی متوقع ہے۔ حد نظر انتہائی محدود ہوجائے گی۔
بیان کے مطابق’ بدھ سے تبوک، الجوف، حدودشمالیہ، حائل اور شمالی مدینہ منورہ میں شدید سردی کا امکان ہے۔ریاض، قصیم اور شمالی مدینہ منورہ میں جمعرات سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا‘۔