سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے شاہراہ سے گزرنے والی ایک خاتون کی’ نامناسب‘ وڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’خاتون کو مدینہ منورہ کے متعلقہ صحت اددارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وہ ذہنی مریضہ لگتی ہے‘۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہےکہ ’جس شخص نے خاتون کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے اسے تلاش کیا جارہا ہے۔ اس کے خلاف انفارمیشن کرائم قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی‘۔