مکہ کی شاہراہ پر بیل کے دوڑنے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاوارث مویشی آبادی میں آکر خطرناک حادثات کا باعث بنتے ہیں ( فوٹو: سکرین شاٹ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی ایک شاہراہ پر بیل کے دوڑنے وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ کے النواریہ محلے میں تجارتی مرکز کے قریب بیل دوڑتے ہوئے پہنچے تو وہاں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا۔
وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیل مصروف علاقے میں گاڑیوں اور راہگیروں کے درمیان سے دوڑ رہے ہیں جس سے لوگوں کے زخمی ہونے خطرہ نظر آرہا ہے۔
سماجی تنظیم ’رحمہ‘ کے ترجمان حمزہ الغامدی نے کہا ہے کہ ’لاوارث مویشی آبادی میں آکر خطرناک حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ سڑکوں پر اچانک جانوروں کےآجانے سے انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچتا ہے‘۔
حمزہ الغامدی نے وزارت ماحولیات و پانی و زراعت سے اپیل کی کہ ’وہ مویشیوں کو کھلا چھوڑنے والے مالکان پر دس ہزار ریال جرمانہ کریں‘۔