ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ کے وزیر سلیمان الحمدان نے قومی فضائی کمپنی کے موجودہ فلیٹ میں مزید 63 طیارے شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئے طیارے مسافروں کی نقل و حمل کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔وزارت نے اپنی خدمات میں توسیع اور ان کا معیار بہتر بنانے کا ایک تزویراتی منصوبہ وضع کیا ہے۔نئے طیارے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ٹرانسپورٹ کی وزارت نے سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے ذریعے مختلف شراکت داروں کے ساتھ ٹھیکے کئے ہیں تاکہ تزویراتی منصوبے کے تحت وضع کردہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔سعودی ائیر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجسر نے بتایا ہے کہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ذریعے 63 نئے طیاروں کی ملکیت حاصل کر لی گئی ہے اور ہمیں گزشتہ ماہ 15 بوئنگ 777-300 ای آر ،13 بوئنگ 787 ڈریم لائنر اور 35 ائیربس نیو جنریشن اے 320/321 نئے طیارے مل گئے تھے۔