سعودی وزیر خارجہ کی بیلجیئم کی سینیٹ کی صدر سے ملاقات
سعودی وزیر خارجہ کی بیلجیئم کی سینیٹ کی صدر سے ملاقات
بدھ 15 فروری 2023 18:04
مختلف شعبوں میں تعاون فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو برسلز میں بیلجیئم کی سینیٹ کی صدر سٹیفنی ڈیوس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور بیلجیئم کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر پارلیمانی تعاون کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارلیمانی تعاون کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر خالد الجندان اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔