Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویتی ولی عہد کی ملاقات 

دوطرفہ تعاون کے امکانات اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اتوار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویت کے قصر بیان میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح بھپی موجود تھے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے کویتی قیادت کے لیے خیر سگالی اور کویتی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کے حوالے سے پیغامات پہنچائے۔

سعودی وزیر خارجہ سنیچر کو سرکاری دورے پر کویت پہنچے تھے ( فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں ملکوں اور برادرعوام کے تاریخی تعلقت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے  امکانات اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے موقع پر کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، معاون ڈائریکٹر جزیرہ نمائے عرب شہزادہ ترکی بن سلطان اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سنیچر کو سرکاری دورے پر کویت پہنچے تھے۔
 کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: