Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فوجی مشقیں ’رماح النصر 2023‘  اختتام پذیر

مشقوں میاں امریکہ، برطانیہ، پاکستان اور دیگر ملکوں نے بھی حصہ لیا ( فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایئر وار فیئر سینٹر میں ’ فوجی مشقیں رماح النصر 2023‘ (کامیابی کے تیر) اختتام پذیر ہوگئیں۔
وزارت دفاع نے بدھ کو ٹوئٹر پر مشقوں کے اختتام پر اس کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
 سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک تھے۔
وزارت دفاع کے مطابق رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکہ، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن نے بھی حصہ لیا۔

شیئر: