Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مقامی روایتی کھانوں کا ’شیف میلہ‘

مملکت آنے والے سیاح بھی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے(فوٹو،ٹوئٹر)
 پکوان سوسائٹی کی جانب سے جدہ کے الاربعین پارک میں ’ہمارے روایتی پکوان‘ کے عنوان سے ’شیف میلے‘ کا افتتاح کردیاگیا۔  انواع و اقسام کے کھانے پیش کرنے والے 18 سٹالز لگائے گئے ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق ’شیف میلے‘ کا اہتمام روایتی کھانوں سے نئی نسل اور سیاحوں کو متعارف کرانے نیز پکوانوں کے  کاروبار میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی قسمت آزمانے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

میلے کا مقصد مقامی روایتی کھانوں سے نئی نسل کو متعارف کرانا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کمیشن مہمانوں کی ضیافت، رشتہ داروں اور احباب کے سامنے رکھے جانے والے کھانوں سے متعارف کرانے کے لیے متعدد پروگرام نافذ کررہا ہے۔ ان میں سے ایک ’شیف میلہ‘  بھی ہے۔ 
عوامی کھانوں  کا منصوبہ ریستورانوں کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

عوامی کھانوں  کا منصوبہ ریستورانوں کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس کے  ذریعے لوگوں کے سامنے نت نئے افکار آئیں گے۔ مقامی نوجوان، خوانچوں اور فوڈ ٹرک کے ذریعے بھی روایتی کھانے پیش کرکے روزی روٹی کما سکتے ہیں۔
 سعودی عرب میں داخلی اور خارجی سیاحت کو فروغ دیا  جارہا ہے دنیا بھر سے آنے والے سیاح سعودی عرب کے روایتی کھانوں سے لطف اٹھاسکیں گے۔ بیرونی دنیا سے آنے والے  مقامی کھانوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اس کا بھی فائدہ اٹھایا  جارہا ہے۔

شیئر: