ولی عہد نے وزیر تعلیم کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائرز بینک کا چیئرمین مقرر کردیا
جمعرات 16 فروری 2023 23:39
وزیر تعلیم اس سے قبل متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائرز بینک کے بورڈ آف ڈائڑیکٹرزکا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوسف البنیان نے اس موقع پر ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس اہم شعبے کو ترقی دینے اورمالی طورپرمزید مستحکم کرنے کے لیے ولی عہد کی جانب سے کی جانے والی حمایت کوسراہا۔
البنیان نے مزید کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کارروبار کو وسعت دینے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا اقدام انتہائی اہم ہے۔
یوسف البنیان نے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین محمد بن مزید التویجری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے البنیان اس وقت وزیرتعلیم کے عہدے پرفائز ہیں اس سے قبل وہ سابک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وائس چیئرمین اور سی ای اوکے علاوہ متعدد عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں