سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ میں ٹوئٹر صارفین اور مداح دلچسپی لے رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو العلا کے ایک ریستوران سم ویئر میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے اطالوی برانڈ برونولو کوچنیلی کی سفید اور خاکستری رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ یہ ہائی نیک جیکٹ تھی جس میں دو جیبیں تھیں۔
یہ جیکٹ تقریباً چھ ہزار نو سو ڈالر میں فروخت ہوئی جو فار فیچ نامی ایپلی کیشن پر دستیاب تھی۔
مداحوں نے فوراً ہی ان ویب سائٹس پر یہ جیکٹ ڈھونڈنا شروع کیا جہاں یہ کم قیمت پر دستیاب تھی۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لوگ جن کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جیکٹ پسند آئی اور قیمت کی وجہ سے خرید نہیں سکتے تو یہ جیکٹ بالکل اس سے ملتی جلتی ہے اور اس میں مختلف رنگ اور سائز بھی ہیں اور یہ قیمت میں بھی سستی ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ پہننے کے بعد ویب سائٹ شاپ سٹائل نے اس کی قیمت بڑھا دی ہے۔‘
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ کی قیمت تین ہزار 850 ڈالر تھی اور اب اس کی قیمت چار ہزار 524 ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔‘
ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ ’کوئی ہمیں ملتی جلتی جیکٹ شی اِن پر ڈھونڈ کر دے۔‘
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اردن اور عمان کے ولی عہد بھی موجود تھے۔
ویڈیوز میں لوگوں کو سعودی ولی عہد کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا گیا۔
ایک صارف نے ولی عہد کے ساتھ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بدرالعساکر سے ملنے پر فخر ہے۔ اللہ ان کی حفاظت کرے۔‘
یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے سٹائل نے مبہوت کر دیا ہو۔
كلي فخر بمقابلة سمو سيدي الأمير محمد بن سلمان ال سعود حفظه الله ومعالي بدر العساكر في مدينة العلا ❤️❤️ pic.twitter.com/gWsTdXW47T
— Tariq ayman sunqurah (@tsanqorah) January 27, 2023